آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے الیکشنز 25 جولائی 2021 بروز اتوار کو ہو گا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران انتخابی شیڈول جاری کرنے کا اعلان کیا، شیڈول کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد 21جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرا سکیں گے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق 26 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، امیدواروں کو 2جولائی تک کاغذات واپس لینے کی اجازت ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 27جون تک داخل کرائے جا سکیں گے، جب کہ تین جولائی کو حتمی فہرست آویزاں ہو گی۔
آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کا انعقاد ہوگا، ان الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت چار انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں ز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
کل 32 لاکھ 20 ہزار 586 کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے،جن میں سے آزاد کشمیر کے 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹر شامل ہیں، آزاد کشمیر میں مرد ووٹر کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 ہے، جب کہ 12 لاکھ 97 ہزار 743 خواتین ووٹرز ہے۔
Comments are closed.