خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،پولنگ کیلئے 27 مارچ کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 27 مارچ کو کروائی جائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ سنا دیا۔ صوبائی حکومت کا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مئی2022 میں کرانے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔

مرتضی جاوید عباسی کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی جبکہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبر پختوانخوا حکومت نے کہا تھا کہ دو مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔ پہلا مرحلہ دسمبر دوسرا مارچ میں رمضان سے قبل ہو گا۔چیف سیکریٹری خیبر پختوانخوا نے استدعا کی کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ کے اختتام پر رکھ لیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ رمضان کے بعد الیکشن بہت تاخیر کا شکار ہو جائیں گے، رمضان 3 یا 4 اپریل سے شروع ہو گا، اس سے قبل مارچ کے آخری اتوار یعنی 27 مارچ کو دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کروائیں۔۔

Comments are closed.