کراچی والوں کےلیے بجلی 11.37 روپے،باقی ملک کےلیے 9.89 روپے مہنگی

جون میں کراچی کے شہریوں ‏کو22 ارب جبکہ ملک کے دیگرشہریوں کو 1300 ارب وپے اضافی ادا کرنا ہوں ‏گے۔نیپرا سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکڑک کےلیے بجلی کی ‏قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اور دیگر تقسیم کارکمپنیوں کےلیے 9 روپے 89 ‏پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔جون میں کراچی کے شہریوں ‏کو22 ارب جبکہ ملک کے دیگرشہریوں کو 1300 ارب وپے اضافی ادا کرنا ہوں ‏گے۔نیپرا سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

نیپرا نے ڈسکوزاورکے الیکٹرک کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی۔سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت ہوئی۔۔نیپرا اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ایف سی اے کی مد میں 9 روپے 91   پیسے  فی  یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ڈیٹا کی  ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 9 روپے 89  پیسےفی یونٹ  بنتا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔جانچ پڑتال کے مطابق اضافہ 11 روپے 37 پیسے بنتا ہے۔۔دوران سماعت حکام نے بتایا کہ میپکو میں الیکشن کی وجہ سے قیمت میں اضافہ نہیں ہوا۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ یہ بات کیسے کرسکتے ہیں کہ الیکشن کی وجہ سے کام نہیں ہوا۔یہ عوامی فورم ہے ایسی بات یہاں نہ کریں۔اگر کوئی فرق پڑتا ہے توکیا میپکو وہ فرق آپ کو ریکور کرکے دے سکتاہے۔

Comments are closed.