حکومت بدلی عوام کی قسمت نہیں،بجلی2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد:حکومت بدلی لیکن عوام کی قسمت نہ بدلی ، بجلی2 روپے 86 پیسے فی یونٹ تک مزیدمہنگی کر دی گئی ۔صارفین پر 29 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑےگا۔

نیپرا نے بجلی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی ہے جس سےصارفین پر 29 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑےگا۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔اس سے قبل فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بھی بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی ۔

د وسری جانب نیپرا نےفروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکڑک صارفین کے لیے بھی بجلی 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے ، بجلی کی قیمت میں اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 1 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Comments are closed.