اسلام آباد:بجلی 5روپے 94 پیسے فی یونٹ مزیدمہنگی کردی گئی۔ صارفین پر اٹھاون ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ایل این جی کی عدم دستیابی اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بڑھنے پربجلی کی قیمت میں اضافہ کیاگیا ہے۔صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،نیپرا نے ایل این جی کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری دو ہزار بائیس کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چھ روپے دس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ۔ سماعت کے موقع پرنیپرا حکام نے بتایا کہ جنوری میں ایل این جی کمی سے 7 ارب 74کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا جس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رہے۔سولر اور ونڈ پاور پلانٹس چلتے تو بجلی کی قیمت 1روپے فی یونٹ مزید کم ہوتی۔
حکام نے بتایاکہ جنوری میں طلب کے مقابلے میں ایل این جی کی دستیابی کم جبکہ بجلی کی ڈیمانڈ 13 فیصد زیادہ رہی۔ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہاکہ ہر دفعہ ایل این جی کی عدم دستیابی کا مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟کیا فرنس آئل اور ڈیزل درآمدی فیول نہیں ۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ، اضافہ صارفین سے آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
Comments are closed.