بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد:نیپر انےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔ اضافہ صارفین سے جنوری کے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے گا۔ بجلی صارفین پر 55 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے جو جنوری کے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔ ممبر سندھ رفیق شیخ نے نیپرا اتھارٹی کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے نوٹ میں لکھاہے کہ بدانتظامی اور نااہلی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالاجاسکتا۔ ایل این جی کی عدم دستیابی سے عوام پر اضافی بوجھ پڑا جو انتظامی مسلہ ہے ۔یہ رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے وصول کی جائے۔

وائس چئیرمین نیپرا مقصود انور خان نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ پٹرولیم ڈویژن بروقت اقدامات کرتا تو ایل این جی کی عدم دستیابی سے بچاجاسکتاتھا۔ پٹرولیم ڈویژن ایل این جی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کردار ادا کرے تو پاور سیکٹر کی نااہلی کا ملبہ صارفین پر ڈالے بغیر فیول ایڈجسٹمنٹ کامسلہ ختم کیاجاسکتا ہے۔

Comments are closed.