پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب بجلی بھی 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ صارفین پر 200 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔۔
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب کہتے ہیں، ابھی تو کم اضافہ کیا ہے، بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی ہونی تھی ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بجلی مہنگی کرنے کا ملبہ بھی نون لیگ کی حکومت پر ڈال دیا۔ کہتے ہیں سب کیا دھرا نون لیگ کا ہے ، نون لیگ کو پہلے اضافہ کرنا چاہیے تھا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافےپر شہریوں کا کہناہے، اب تو کچھ کہنے کے قابل بھی نہیں رہے ، اس حکومت نے کہیں کا نہیں چھوڑا۔ شہریوں کاکہنا تھا کہ حکومت کا دعوی ٰ ہے کہ آئی پی پیز کیساتھ سستی بجلی کے نئے معاہدے کیے گئے ہیں تو پھر ہر ماہ بجلی کیوں مہنگی ہو رہی ہے؟
Comments are closed.