اسلام آباد:بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی ۔ سہہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹس کی مد میں دو روز کے دوران بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔ صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کی جا نب سےڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا نے کے الیکڑک کے بجلی صارفن کے لیے بھی ٹیرف میں 1 روپے 44 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جس سے کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نیپر انے سہہ ماہی فیو ل ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کی منظوری دی تھی ۔
دوسری جانب سماعت کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ این ٹی ڈی سی کا عملہ سندھ میں ہائی ٹرانسمیشن لائنز کے آلات کی چوری میں ملوث ہے ۔
Comments are closed.