بجلی ایک ماہ کے لیے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری لے لی گئی۔ اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیاگیاہے ۔نیپرا اتھارٹی نے درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیاجائے گا۔
دوران سماعت ممبر نیپرا نے کہا کہ بجلی کی طلب کم ہونے سے صارفین پر بوجھ پڑ رہا ہے ۔ طلب میں اضافے کے لیے کام کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ مقامی کوئلے سے کی پیداوار 36فیصد کم ہوئی ہے۔ مقامی کوئلہ استعمال نہ کرنے سے قیمت بڑھی۔ مہنگی ایل این جی پر پاور پلانٹس چلائیں گے تو بجلی مہنگی ہوگی۔
ممبر نیپرارفیق شیخ نے کہا کہ مہنگے پاور پلانٹس چلا کر کیپسٹی چارجز اور فیول چارجز بڑھائے گئے۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی میں 2 روپے 63 پیسے کا بوجھ پڑے گا اور اس مہینے 7روپے 63 پیسے کا بوجھ پڑے گا۔حکام پاور ڈویژن کے مطابق حکومت نے صارفین سے 1.2 ٹریلین وصول کرنے ہیں۔ 7 ستمبر سے 25 مارچ تک11 ارب 60 کروڑ روپے کی بجلی چوری روکی گئی ہے۔ انسداد چوری مہم سے 85 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.