وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

  اسلام  آباد: حکومت نے  عوام کی کھال اتارنے کی  ٹھان  لی ۔فاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔

نیپرا  درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دے گا جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

Comments are closed.