اسلام آباد:حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔ قرض پروگرام کی بحالی کے لیے بجلی مزید 4 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عوام کی جیبوں سے 880 ارب روپے نکالے جائیں گے۔
بجلی پر سبسڈی کے خاتمے کے روڈ میپ کے مطابق حکومت پاکستان 2023 تک مرحلہ وار بجلی مہنگی کرے گی۔ جون 2021 تک بجلی 2 روپے 55 پیسے مہنگی کرکے فی یونٹ قیمت 18 روپے 99 پیسے کر دی جائے گی ۔ 2022 میں بجلی مزید 1 روپے 50 پیسے یونٹ اور 2023 میں 55 پیسے مہنگی کرتے ہوئے قیمت 21 روپے 4 پیسے یونٹ کر دی جائے گی ۔
بجلی مہنگی کرنے کے لئے آرڈیننس کا سہارا لیاجائے گا جس کے مسودے کی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی ہے ۔
Comments are closed.