اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 300میگاواٹ تک پہنچ گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹوں تک پہنچ گیا۔دوسری جانب ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 2روپے 86پیسے جبکہ کراچی والوں کے لیے 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔
ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار18 ہزار 700 میگاواٹ جبکہ طلب 26 ہزارمیگاواٹ ہے،پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار800میگاواٹ اورسرکاری تھرمل پاورپلانٹس سے صرف 900 میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار14 ہزارمیگاواٹ ہے۔
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی
دوسری جانب نیپرا نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔اضافے سے صارفین پر28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ کراچی کے شہریوں کے لیے بھی مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے83 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جس سے کے الیکٹرک صارفین پر 7ارب 87کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
Comments are closed.