غریب عوام کو ایک بار پھر زور کا جھٹکا۔۔۔ بجلی مزید 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی صارفین کیلئے بری خبر۔۔۔۔ نیپرا نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے ترپن پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر 2020 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے ترپن پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں فروری کے بلوں میں کی جائیں گی،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین پر 11 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر 27 جنوری کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments are closed.