عام انتخابات 2024،اس مرتبہ انتخابی نتائج مرتب کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان آر ٹی ایس نہیں،، ای ایم ایس کا استعمال کرے گا۔ ۔الیکشن مینجمنٹ سسٹم انٹر نیٹ کے بغیر بھی چلے گا اور آف لائن موڈ میں رہ کربھی کام کرتا رہے گا۔الیکشن مینجمنٹ سسٹم ،انٹر نیٹ نہیں انٹرا نیٹ کنکشن سے چلے گا۔
ای ایم ایس کا جب انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہوجائے گا تو آر اوز کے دفتر میں موجود لیپ ٹاپ لوکل ایریا نیٹ ورک پر آف لائن موڈ میں کام کرتے رہیں گے ۔اس مقصد کے لیے پی ٹی سی ایل اور دیگر کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے کیلئے تین جب کہ قومی اسمبلی کے حلقے کیلئے چار لیپ ٹاپس رکھے گئے ہیں۔۔
پراجیکٹ ڈائیریکٹرکرنل محمد سعد کہتے ہیں،عوام کیلئے ملٹی میڈیا کے ذریعےنتائج دکھائے جائیں گے جبکہ پریزائیڈنگ افسران نتائج کی تصاویر کھینچ کر ریٹرننگ افسران کو بھیجیں گے ، تصویر سے مقام اور وقت کابھی پتہ چلے گا۔انٹرنیٹ نہ ہونے کے با وجود بھی یہ تصویر از خود محفوظ ہو جائے گی اور کنکشن بحال ہونے پر ڈیلیور ہوجائےگی ۔ آر اوز کو سیٹلائٹ کنکشن بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں۔
Comments are closed.