توانائی بحران شدت اختیارکرگیا۔۔سخت گرمی میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ

پاکستان میں توانائی بحران شدت اختیار کرنے لگا، بجلی شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، جس کے باعث 10 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، سخت گرمی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی بحران کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، جس کے باعث شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کی فراہمی میں پاور پلانٹس تیسری ترجیح پر ہیں فرنس آئل کا وافر استعمال کرنا گیس بحران کی ایک وجہ بنا ہے، آئل ریفائنریوں کے پاس فرنس آئل کا وافر ذخیرہ موجود تھا مگر اس سے بجلی پیدا نہیں کی جارہی تھی،فرنس آئل کے ذخیرہ کے باعث جون میں ٹرمینل مرمت کے لئے بند کیا گیا معمول میں گیس فیلڈز  ٹرمینل کی مرمت اکتوبر میں کی جاتی ہے  ذرائع کے مطابق ریفائنریوں نے مقامی تیل کے استعمال تک فرنس آئل درامد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث ساڑھے تین ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی یے،تربیلا اور غازی بروتھا بالترتیب 1300، 1300 میگاواٹ تک بجلی پیدا کررہے نیلم جہلم پاور پلانٹ 968 منگلا ڈیم سے 800 میگاواٹ کے قریب بجلی پیدا ہورہی ہے،  دیگر پن بجلی پلانٹس 600 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کررہے۔

ذراءع کے مطابق اس وقت بجلی کی مجوعی پیداور 20 ہزار میگا واٹ سے زائد  طلب 25000 میگا واٹ ہے ،پن بجلی زرائع سے پانچ ہزار میگا واٹ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،  ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداور 13 میگا واٹ تک ہے،بجلی ضروریات پوری کرنے کے لئے تھرمل ذرائع سے زیادہ بجلی پیدا کی جارہی۔

Comments are closed.