انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دورہ پاکستان سے معذرت کرلی،انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ دو ٹی ٹوئنٹی میچر کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا۔

 شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچر 13 اور 14 اکتوبرکو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جانا تھے، انگلش کرکٹ انگلش خواتین  ٹیم کا اسی ماہ شیڈول دورہ  پاکستان  بھی  منسوخ کردیا گیا۔ ٹیم آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان آئی تھی،انگلش خواتین  ٹیم کا اسی ماہ شیڈول دورہ  پاکستان  بھی  منسوخ کردیا گیا۔

 چئیرمین پی سی بی رمیض راجا نے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انگلینٖڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان نہ کرنے سے مایوسی ہوئی، انگلینڈ نے ایسے و قت میں انکار کیا ہے جب ہمیں اس دورے کی  بہت ضرورت تھی ، ہم اپنی کرکٹ جاری رکھیں گے۔

انگلش بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ فیصلہ پی سی بی کے لیے انتہائی مایوس کن ہو گا، جنھوں نے اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ گذشتہ دو موسم گرما کے دوران ان کی انگلش اور ویلش کرکٹ کے لیے حمایت دوستی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ پاکستانی کرکٹ پر اس فیصلے کے اثرات کے لیے ہم خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں اور سنہ 2022 میں اپنے اہم دوروں کے منصوبوں پر زود دیتے ہیں۔’

 

انگلش بورڈ نے دورہ منسوخ کرنے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں اور سٹاف کی ذہنی اور جسمانی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور آج ہم جس وقت میں رہ رہے ہیں اس میں یہ اور بھی ضروری ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس خطے میں سفر کے بارے میں خدشات ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ایسی صورتحال میں آگے بڑھنے سے کھلاڑیوں پر دباؤ میں اضافہ ہو گا، پہلے ہی محدود کووڈ ماحول میں طویل عرصے تک رہنے کے بعد اس سے نمٹ رہے ہیں۔

 ہمارے ٹی 20 مینز سکواڈ کے لیے اس میں ایک اضافی پیچیدگی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات میں دورہ کرنا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مثالی تیاری نہیں ہو گی، جہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ ہماری 2021 کی اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.