انگلینڈ ٹیم آرہی ہے،پی ٹی آئی دھرنے کا مقام بدلے:پنڈی انتظامیہ
حساس عمارتوں کی سیکیورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے،دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک رکھ لیا جائے:انتظامیہ،تحریک انصاف نے مشاورت کےلئے وقت مانگ لیا
راولپنڈی: چھبیس نومبر کو انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔
راولپنڈی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو فیض آباد کے قریب دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔پی ٹی آئی قائدین نے مشاورت کےلئے وقت مانگ لیا۔
راولپنڈی انتظامیہ کے مطابق حساس عمارتوں کی سیکیورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک رکھ لیا جائے۔عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے۔ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکیورٹی انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے۔فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں۔راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کردیا۔
Comments are closed.