انگلینڈ ملتان ٹیسٹ جیت گیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل
ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ نے پاکستان نے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے۔آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کے بعد پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ جنوبی آفریقہ دوسری ، سری لنکا تیسری اور انڈیا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
ملتان : انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بلے بازوں مشکلات کا سامنا رہا، پاکستان کو جیت کیلئے 64 رنز درکار تھے جبکہ 3 وکٹیں باقی تھیں۔ پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا لیئے تھے، چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 355 رنز کے ہدف کے 4 وکٹوں پر 198 رنز بنا رکھے تھے۔ فہیم اشرف تین اور سعود شکیل 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ فہیم اشرف دس رنز بنا کر جو روٹ کا نشانہ بنے۔
سعود شکیل اور محمد نواز نے پراعتماد انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا، محمد نواز اپنی پہلی ففٹی مکمل نہ کر سکے اور 290 کے مجموعی اسکور پر پنتالیس رنزبناکرمارک ووڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ سعود شکیل بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، وہ 94 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کی ٹیم 202 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 275 رنز بنائے اور پاکستان کو 355 رنز کا ہدف ملا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ بھی جاری کر دی ہیں ۔ ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ نے پاکستان نے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے۔آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کے بعد پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ جنوبی آفریقہ دوسری ، سری لنکا تیسری اور انڈیا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
Comments are closed.