یورپی یونین کا پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، دفترخارجہ کا خیرمقدم

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔

دفترخارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو خطرناک ممالک کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں اور کارکردگی کا اعتراف ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ نے بھی نومبر2022 میں پاکستان کو ایسی ہی فہرست سے نکالا تھا۔

پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالے جانے کے بعد پاکستان اور یورپی یونین میں شامل ممالک کے اداروں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا عمل آسان ہوگا۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ یہ پیشرفت یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون، منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔

Comments are closed.