انتہا پسند جماعتیں لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں ، وزارت داخلہ

پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں۔ وزارت داخلہ

اسلام آباد : حقیقی آزادی مارچ سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کوخط تحریر کیا ہے ۔ خط میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس ذرائع کےمطابق عمران خان کیساتھ ساتھ عام عوام کی جان کوخطرہ ہے۔ عمران خان پروزیرآبادمیں حملہ ہوچکا ہے۔ حملےمیں ایک شخص کی جان بھی جاچکی ہے،خط کے متن میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کسی بھی بنیادپرست نوجوان کی ٹی ایل پی کی طرف سےانتقامی کارروائیوں کوردنہیں کیاجاسکتا۔ٹی ایل پی کےبنیادپرست اورغیرتعلیم یافتہ ممبران کویقین ہےکہ ٹی ایل پی کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن کےزمہ دارعمران خان تھے۔ پی ٹی آئی کاایم ڈبلیوایم کیساتھ اتحادہے،خط میں کہا گیا کہ پس منظرکےمطابق بڑےپیمانےپربم دھماکے،آئی ای ڈی حملے سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ وزارت داخلہ نےلانگ مارچ کےحوالےسےرسک اسسمنٹ کی رپورٹ چاروں صوبوں کوبھجوادی ہے۔ اس حوالےسےسیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات عمل میں لائےجائیں۔ خط کی کاپی وزیراعظم آفس کوبھی بھجوادی گئی

وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو ممکنہ خطرات سے متعلق خط اسد عمر کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں۔ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کاروائی کا اندیشہ ہے ۔ عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے ،خط  میں کہا گیا کہ عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے ،پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔

Comments are closed.