پی ٹی آئی کو عبوری ریلیف: سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کی کامیابی روکنے کی درخواست مسترد

حکمران جماعت تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا کو عبوری ریلیف مل گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخاب میں کامیابی کا نوٹی فیکیشن روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

رکن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کے دائر درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما اپنے نئے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر والدہ کی علالت کے باعث پیش نہ ہوسکا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لایا ہوں، جس پر رکن کمیشن پنجاب نے کہاکہ معززرکن اسمبلی کی بات پریقین ہے فیصل واوڈا کے نئے وکیل نے تیاری کیلئےمہلت کی استدعا کی تو درخواست گزار وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا خود جواب دینے کیلئے موجود ہیں، فیصل واوڈا نے دوہری شہریت پرجھوٹ بولا۔

 رکن الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ کاغذات نامزدگی میں کئی اہم کالم خالی چھوڑے گئے ہیں فیصل واوڈا عام آدمی نہیں قانون سازہیں، فیصل واوڈا نے آئندہ حاضری کی یقین دہانی کروائی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پرفیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے سوالات پر ازخود تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

Comments are closed.