جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب کاجے آئی ٹی رپورٹ پرمکمل انحصارنہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلی پیش رفت رپورٹ جمعہ کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا، ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ٹھوس شواہد حاھل ہونے کے بعد کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو پہلی پیش رفت رپورٹ جمعہ کو سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا، تحقیقات کے لئے ضرورت پڑنے پر تمام فریقین کو طلب کیا جائے گاتحقیقات 2 ماہ میں مکمل کرکے حتمی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی جائے گی ۔

Comments are closed.