جنرل ندیم رضا کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے ۔ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں، وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی سے  چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا ۔

صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات میں جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا  گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے ۔ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.