آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ

حالات جیسے بھی ہوں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں، آرمی چیف کا مشورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریٹائرمنٹ سے قبل مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے کرنا شروع کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔ سیالکوٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا منگلا گیریژن پر لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اس دوران دونوں مقامات پر افسران،جوانوں سے ملاقات کی، جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے مختلف آپریشنز، ٹریننگ اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔

ترحمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے فوجیوں کو مشورہ دیا وہ حالات جیسے بھی ہوں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

Comments are closed.