پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار لیکن بھارت کے ہر منفی حربے اور پروپیگنڈے کے باوجود ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں جانے سے بچ گیا۔
ایف اے ٹی ایف کے پیرس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی ایف اے ٹی ایف اہداف سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، فیٹف نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ تو کیا لیکن ساتھ حکومت پاکستان کی تعریف بھی کی کہ پاکستان نے 27 میں 21 نکات پر عملدر آمد کیا جبکہ چھ پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان اہداف پر پیشرفت کے لیے پاکستان کو فروری 2021 تک کی مہلت دی گئی ہے۔
یوں بھارت کی پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تمام چالیں الٹ ہو گئیں اور بھارت کو پاکستان کے خلاف عالمی محاذ پر ایک اور بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔
Comments are closed.