ایف آئی اے کا دائرہ کار صوبوں تک بڑھا دیاگیا

ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ایف آئی اے کادائرہ کا ر صوبوں تک بڑھا دیا گیا۔اب ایف آئی اے صوبوں میں بھی براہ راست کارروائی کرسکی گی ، اس حوالے سے ایف آئی اے کاسندھ اور پنجاب پولیس کیساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے ۔

اس حوالے سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر زمیں اسیپشل منی لانڈرنگ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔منی لانڈرنگ ڈیسک میں سرکاری محکمے اور ریگولیٹری ادارے ممبران کے طور پر رجسٹرڈکیے گئے ہیں جو کارروائی کے دوران ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کے پابند ہوں گے

 واضح رہے کہ پاکستان اس وقت  ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ  میں ہے جس سے نکلنے کے لیے متعدد اقدامات کیےجارہے ہیں۔

Comments are closed.