پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری،ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے کا عمل شروع

 برلن :پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے کا عمل شروع کر دیاگیا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فوس کی پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے تمام چونتیس اہداف حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ حتمی فیصلہ آن سائیٹ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

جرمنی کے شہربرلن میں ہونے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ایف اے ٹی ایف ڈاکر مارکس پلیئر نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں ،پاکستان اقوام متحدہ کے اہداف پر بھی پورا اترا اوررکن ملکوں نے پاکستان کی کارکردگی کوسراہا ہے، مارکس پلئیرنے کہاکہ گرے لسٹ سے نکلنے کا ایک طریقہ کار ہے جو دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی اپنانا ہوگا۔ایف اے ٹی ایف کی آن سائٹ جائزہ ٹیم پاکستان آئے گی اور اس کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں اکتوبر میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

صدر ایف اے ٹی ایف کاکہناتھاکہ کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، ایف اے ٹی ایف کو روس اور یوکرین جنگ پر تحفظات ہیں۔ چار روز تک جار رہنے والے اجلاس کے بعد مالٹا کو گرے لسٹ نکال دیاگیاہے۔

Comments are closed.