پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں برقرار،27 میں سے 24 اہداف پرعملدرآمد کااعتراف

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکل سکا تاہم پاکستان کی کارکردگی کو بھرپور طریقے سے سر اہا گیا ہے ۔ پاکستان نے 27 میں سے 24 اہداف پر عملدر آمد کیا۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلئیر نے کہاکہ پاکستان نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم کے حوالے سے بہترین کام کیا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے نیوز کانفرنس میں بتایاکہ پاکستان جون 2021 مانیٹرنگ میں رہے ،27میں سے 3 اہم ترین اہداف پر پیشرف نہ ونے کے باوجود مجموعی کارکردگی ا چھی رہی ۔پاکستان میں حوالہ ہنڈی ر وکنے کے لیے ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی ۔ ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیاکہ پاکستان نے مسلسل کارکردگی دکھائی ہے اور اسے سب نے سراہاہے ۔پاکستان نے منی لانڈرنگ کی سزاؤں کے لیے قانون سازی بہتر کی ۔پاکستان کے لیے اہم یہ ہے کہ جون تک کارکردگی دکھائے۔

ڈاکٹر مارکس نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق بھارتی صحافی کا سوال مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی کارکردگی بلیک لسٹ میں لے جانے والی نہیں ، خواہش ہے پاکستان باقی اہداف پربھی جلد عملدرآمد کرے ،پاکستان نے اقوام متحدہ کی گائیڈ لائن پر بھی عمل درآمد کیا۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہاکہ پاکستان نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم کے حوالے سے بہترین کام کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹیرر فنانسنگ کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ جانچ پڑتال کر کے ان کے خلاف ایکشن بھی لیا۔پاکستان نے لسٹڈافراد اور ان کے اداروں کے اثاثوں کو منتقل ہونے سے روکا اور ان کو اپنی تحویل میں بھی لیا۔

Comments are closed.