پاکستان تحریک انصاف اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے،اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کئی مہنیوں سے خراب ہیں، انہوں نے شعر بھی پڑھا
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نےاسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی تھی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کوآرمی چیف بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان اتنی لمبی پلاننگ نہیں کرتے کیونکہ نہ وہ سازشی آدمی ہیں اور نہ ہی ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ سازش کریں۔
Comments are closed.