کالعدم تنظیم سے سیاسی نہیں شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائےگا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنےکی غلطی نہ کرے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔طاقت کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے،جس طرح دوسری دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کیا ہے ان کا بھی کریں گے، کالعدم ٹی ایل پی بلیک میل کرنےکی جسارت نہ کرے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ کالعدم تنظیم کے ساتھ سیاسی جماعت جیسابرتاؤنہیں کریں گے، ہم نہیں چاہتےکہ لوگوں کاناحق خون بہے،یہ تنظیم مذہبی جماعت نہیں عسکریت پسند گروپ ہے اورکالعدم تنظیم سے شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائےگا۔

 فواد چوہدری نے بتایاکہ گزشتہ دو روز کےد وران تین پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں، چھ بارتماشالگ چکاہے، ریاست نے ان کیخلاف بہت صبر کا مظاہرہ کیا، یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر سڑکوں پر آجاتے ہیں، کسی بھی صورت میں غیر قانونی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی ماں کے لعل میں جرات نہیں کہ ریاست کوبلیک میل کرسکے، کوئی تنظیم پاکستان کوکمزورریاست سمجھنےکی غلطی نہ کرے، کسی کو بندوق کے زورپر مطالبات منوانےکاحق نہیں دیا جاسکتا۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پرغلط افواہیں پھیلانے والے ہوش کے ناخن لیں، سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں پھیلانےوالوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Comments are closed.