اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق شہبازشریف سے مشورہ نہیں کریں گے۔چیئرمین نیب سے متعلق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کام کر رہے ہیں، چیئرمین نیب سے متعلق شہباز شریف سے مشورہ کرنا ایسا ہے جیسے ایک چور سے پوچھیں کہ تفتیشی کون ہونا چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف جیسے سیاستدانوں کو اپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا، نواز شریف اور اشرف غنی ایک جیسی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو للکارا، ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف عالمی سازش شروع کی گئی، بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا تو نواز شریف نے کہا اس پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شادی پر بلانے کے علاوہ نواز شریف نے کوئی کام نہیں کیا۔
Comments are closed.