اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ہندو برادری سے متعلق نازیبا بیان پر فیاض الحسن چوہان کو صوبائی وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا۔جب کہ ان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ہندو برادری سے متعلق بیان کا سخت نوٹس لیا۔ پارٹی قیادت کے مطالبے پر فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صمصام بخاری کو وزیراطلاعات پنجاب بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر درشن اور کھیل داس نے فیاض الحسن چوہان کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے پاکستان کے پچاس لاکھ محب وطن ہندووں کی دل آزاری کی، جو قابل مذمت ہے، فیاض الحسن چوہان کو فوری طور پر اسمبلی رکنیت اور وزارت سے ہٹایا جائے، جب کہ فیاض الحسن چوہان اپنے بیان پر پاکستانی ہندوؤں سے معافی مانگے۔
Comments are closed.