ڈی آئی خان :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھینک کر سرینڈر کردوں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل ا لرحمان نے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سیکیورٹی واپس لینے کے لیے دباؤ ہے، میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھنک کر سرینڈر کروں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے، فنکشنل لیگ بھی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔ ایک سوال پر ان کاکہناتھا کہ حکومت اپنے استعفی اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر اس سے بات چیت ہو سکتی ہے،جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد کیاجائے گا۔
Comments are closed.