ذمہ داران نے تھوڑا ساہاتھ ہٹایا،خیبرپختونخواہ میں انجام سب نے دیکھ لیا،مولانا فضل الرحمان

 اسلام آباد: خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ استحکام کے ذمہ داروں نے دھاندلیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم بنایا، تھوڑا سا ہاتھ پیچھے کیا تو نتائج سب کے سامنے ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور مثبت سیاست کی بات کرتے ہیں، ہم پرامن سیاست ، آئین اور مستحکم پاکستان کی بات کرتے ہیں، استحکام کے ذمہ داروں نے دھاندلیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم بنایا۔ہم کہتے تھے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومتیں ہیں،انہوں نے تھوڑا سا ہاتھ پیچھے کیا تو آپ نے خیبرپختونخواہ کا نتیجہ دیکھ لیا۔۔پشاور میں ایم این اے ایم پی ایز اور بیوروکریسی ان کی تھی، اب پورے ملک میں اب یہی نتائج ہوں گے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان کو امن اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے۔اسلام جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے علمبردار دین ہے۔ دین اسلام کے نام پر ایسے سکالر پیدا ہورہے ہیں جو اسلام کی تشریح ایسی کرتے ہیں جو مغرب کے لیے قبول ہو۔۔

 مولانا کاکہناتھا کہ مدارس کے خلاف حکومت کی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں، انہیں پیار سے کہنا چاہتے ہیں کہ ان سازشوں سے باز آجائو کیونکہ آپ کبھی مدارس کو ختم نہیں کرسکتے۔۔ انکا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، ہم قومی دھارے میں آنے کے لیے تیار ہیں آپ خود کو اسلامی دھارے میں لے آئیں، قومی دھارے سے ہم نہیں آپ باہر ہیں، ملا کو تنگ نظر ہونے کا الزام دیا جاتا ہے، ملا وسیع النظر ہیں، امریکہ جب دوہا میں معاہدہ کررہا تھا تو تب انسانی حقوق کی شق بھی شامل کرتا، آج بھی عقوبت خانوں کی دیواروں پر لگا خون امریکی مظالم کی گواہی دیتا ہے۔۔

Comments are closed.