مہنگائی کے خاتمے میں بیوروکریسی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وفاقی وزراء کا الزام

وفاقی کابینہ نے ملک میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی ذمہ داری بیوروکریسی پر ڈالتے ہوئے افسر شاہی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور مختلف اشیاء کے بحران کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، گرانفروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں، جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہو گی چین سے نہیں بیٹھوں گا

 اسلام آباد میں ہوا، جس میں 12 نکاتی ایجنڈے کے ساتھ ساتھ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔

وفاقی کابینہ کو گندم، چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر بریفنگ دی گئی، وزارت صنعت نے چینی کے درآمدی شیڈول اور قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس کو بتایا، کابینہ نے عسکری ائیرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے، خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیو اسٹاک برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) کو گندم کی درآمد کے لیے پری شپمنٹ انسپکشن کی اجازت دے دی، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری دی گئی جب کہ ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور سازوسامان نصب کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ موخر کردیا گیا، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی جانب سے پاس قانون کی دو شقوں میں تجویز کردہ ترامیم کی توثیق کی جب کہ پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان بھی منظور کر لیا گیا۔

وفاقی وزراء نے ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کی خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات درست ہیں لیکن بیوروکریسی مسائل کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے، کابینہ اراکین نے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن لینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی ہونی چاہئیے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی اور مختلف اشیاء کے بحران کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، گرانفروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں، جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہو گی چین سے نہیں بیٹھوں گا،عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، وزیر اعظم نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم اجلاس  بھی طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کےدوران فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی تشہیرکسی صورت قبول  نہیں ہے، اظہار آزادی رائے اور گستاخی میں فرق ہے،آزادی اظہار رائے کی آڑ میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کو اسلامو فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا، عالمی برادری دوہرا معیار ختم کرے،۔

Comments are closed.