پانچواں ٹی ٹونٹی:پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا
مہمان ٹیم 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام،139 رنز بنا سکی،حارث رئوف نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،محمد نواز،وسیم جونیئر،افتخار احمد اور عامر جمال نےایک،ایک وکٹ حاصل کی
لاہور : پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز تک محدود رہی۔قومی ٹیم کی جانب سے حارث رئوف نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جبکہ محمد نواز،وسیم جونیئر،افتخار احمد اور عامر جمال نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان معین 51 اور ڈیوڈ مالان 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔قومی ٹیم کو سات میچوں پر مشتمل سیریز میں تین دو کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔اس سے پہلے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
شاہینوں کی جانب سوائے رضوان کے کوئی بھی بیٹر بڑی باری کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا، رضوان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔قومی ٹیم کے7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ تین جب کہ ڈیوڈ ویلی اور کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔خیال رہے کہ سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہے۔
Comments are closed.