اسلام آباد
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،روپے کی قدر کو مصنوعی طریقہ سے روکنے سے تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا۔۔
اسلام آباد میں وزیر توانائی اور معاون خصوصی خزانہ کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے مسلم لیگ نون کے پری بجٹ سیمینار پر ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پریس کانفرنس کی کہ جی ڈی پی گروتھ 3.7 سے 5.8 فیصد ہوئی، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ (ن) لیگ کے دور میں معیشت کس بنیاد پر بہتر ہوئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ کے دور میں گروتھ میں اضافہ قرض لینے سے ہوا، سرمایہ کاری میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، سرمائے میں دو یا اڑھائی فیصد اضافہ ہوا اور انہوں نے قرض لے کر بہتری دکھائی اورمعیشت کو ہیٹ اپ کردیا۔
Comments are closed.