وزیر خزانہ کا جنرل باجوہ کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کا نوٹس
ٹیکس معلومات غیر قانونی اور غیر ضروری لیک کی گئیں،واضح طور پر ٹیکس معلومات کی مکمل رازداری کی خلاف ورزی کی گئی،24 گھنٹے میں رپورٹ طلب، تحقیقات کی ہدایت
اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس کی معلومات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔وزیرخزانہ نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق محمود کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی معلومات کی مکمل رازداری قانون فراہم کرتا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ٹیکس معلومات غیر قانونی اور غیر ضروری لیک کی گئیں۔واضح طور پر ٹیکس معلومات کی مکمل رازداری کی خلاف ورزی کی گئی ۔
Comments are closed.