لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔ اسلام آباد کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 62، اعظم خان نے 28 اور شاداب خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
🔺 SIX and NOTHING LESS 🔺#HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/Uga5sp4O9u
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے تین جب کہ بینی ہاول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے 58 جب کہ شعیب ملک نے 51 رنز کی بہترین اننگز کھیلی
Darzi mode ON🔥#HBLPSL7 I #LevelHai I #PZvIU pic.twitter.com/ihVQ5hwUlD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے تین جب کہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
SEALED THE DEAL. 📝 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/OToJzcqEa5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
پی ایس ایل فائنل میں رسائی کے لیے دوسرا ایلیمینٹر جمعہ کو کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
Comments are closed.