پہلا ون ڈے:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
گرین شرٹس نے 256 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،محمد رضوان77رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،کپتان بابر اعظم 66، فخر زمان 56اورحارث سہیل نے 32رنز بنائے
کراچی:پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان77رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔کپتان بابر اعظم 66، فخر زمان 56اورحارث سہیل نے 32رنز بنائے۔
امام الحق 11اور آغا سلمان نے 13 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے بریسویل کی 2وکٹیں لیں۔ٹم ساوتھی اورگلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 256رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان نے 256رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کو3ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہوگئی۔
Comments are closed.