اسلام آباد: ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، حکومت نے گرانفروشوں کو نکیل ڈالنے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہو گی، ٹائیگر فورس کے رضا کار کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں گے، شہر کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور زائد قیمت وصولی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ٹائیگر فورس ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی، جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آتے ہوئے فوری کاروائی کرے گی، کاروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا زائد قیمت وصولی کی صورت میں بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے مسئلے کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، ذخیرہ اندوزوں کو قابو کر لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔a
Comments are closed.