سپین میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 202 ہو گئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

سپین میں ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کے باعث ملک کے مشرقی صوبے ویلنسیا اور دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 202 ہو گئی،سیلابی ریلوں میں متعدد لوگ لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشوں کے باعث سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچاہے۔سیلاب متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لے گیاہے،

بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا کیا ہے۔

وزرات دفاع نے ویلنسیا میں مدد کے لئے 500 فوجی اہلکاروں کو بھیجنے کی منظوری دی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن لگاتار جاری ہے۔ متعدد علاقوں میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دروازوں کے سامنے سے اشیا ہٹانا شروع کردی ہیں۔

متعدد پاکستانی تنظیمات کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی میونسپل کارپوریشنز سے ہرطرح کی مدد کےلئے رابطہ بھی کیایے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

Comments are closed.