افغان قیادت کے پاس امن کا نادرموقع ہے مگردشمنوں سے باخبررہنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کے پاس امن کا نادر موقع ہے تاہم امن دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہو گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب حنیف اتمرکے درمیان ملاقات نائجر کے شہر نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم کے 47ویں وزارتی کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ ملاقات میں پاک، افغان دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، علاقائی صورتحال سمیت باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل، بامیان دہشت گرد حملوں کی مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہوگا، خطے میں دیرپا امن، پر امن افغانستان سے جڑا ہے، وزیرخارجہ نے اقتصادی تعاون کے فروغ اوردستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کے پاس امن کا نادر موقع ہے تاہم امن دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہو گا،پاکستان، دیرپا افغان امن، مہاجرین کی جلد لیکن باوقار وطن واپسی کا خواہاں ہے، افغان وزیرخارجہ کا جنیوا کانفرنس، افغان امن عمل میں کردار پر وزیرخارجہ سے اظہار تشکر کیا۔

Comments are closed.