امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد، اسٹریٹیجک شراکت داری کا فروغ چاہتے ہیں، شاہ محمودقریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد، اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کے خواہاں ہے، یہ شراکت داری دونوں ممالک کے دوطرفہ اور علاقائی پہلووں سےمشترکہ مفادات کے فروغ کا باعث ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں مصروفیات کے دوران امریکی ایوان نمائندگان ایشیاپسیفک اور عدم پھیلاوسے متعلق ذیلی کمیٹی کے سربراہ کانگریس مین ایمی بیرا اور اعلی رکن سٹیون شابٹ سے نیویارک میں بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد، اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کے خواہاں ہیں، یہ شراکت داری دونوں ممالک کے دوطرفہ اور علاقائی پہلووں سےمشترکہ مفادات کے فروغ کا باعث ہوگی، وزیرخارجہ نے علاقائی روابط کے فروغ کے لئےدوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے پرامن، سیاسی تصفیہ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن تمام افغان فریقین اور کلیدی عالمی شراکت داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اراکین کانگریس ایمی بیرا اور سٹیون شابٹ نے حالات سے آگاہی دینے پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لئے پاکستان کی گراں قدر کاوشوں کوسراہا، اراکین کانگریس نے دونوں ممالک کےدرمیان مضبوط تعلقات کےقیام میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔

Comments are closed.