بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، دفترخارجہ میں بھارتی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد؛ بھارتی طیاروں کی پاکستانی  فضائی حدود کی خلاف ورزی پر قائم مقام  بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی، پاکستان کا   سخت احتجاج، پاکستان اپنی مرضی کے مقام اور وقت پر جواب دے گا، پاکستان کا بھارت کے لیے سخت پیغام۔

  قائم مقام  سیکرٹری   خارجہ کے  مطابق   احتجاجی مراسلے میں کہا گیاہے کہ رات کے پچھلے پہر 8 بھارتی جہازوں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ دہشتگردوں کے کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔بھارتی جارحیت  سے علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ  پیدا ہو چکاہے ۔بھارتی جھوٹے اور من گھڑت دعوں کا مقصد اپنے عوام کو خوش اور انتخابی فوائد حاصل کرنا ہے۔قائم مقام سیکرٹری  خارجہ نے کہاکہ پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کا بھارتی الزام، غیرذمہ دار رانہ اور بے بنیا دہے، پاکستان  کشمیری عوام  کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔۔۔

Comments are closed.