بھارت سمیت کسی بھی پڑوسی ملک سے دوستی چاہتے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارت سمیت کسی بھی پڑوسی ملک سے دوستی چاہتے ہیں، بھارت مذاکرت کے لیے ساز گا رماحول پیداکرے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں اور ڈیموگرافی میں تبدیلی کی مذمت کرتے  ہیں۔ بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں تبدیلی  نہیں کی جارپی ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو 17مئی سے امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ہونےو الے انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی ماہرین کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گا جو 16 مئی کو نئی دہلی میں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر چھاپے اور الجزیرہ کی خاتون صحافی کے قتل کی بھی سخت مذمت کی ہے۔

Comments are closed.