مودی کا 1947 کے واقعات کومنافقانہ انداز میں بیان کرنا شرمناک ہے، پاکستان

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ 1947 کے واقعات کومنافقانہ اور یک طرفہ انداز میں بیان کرنا شرمناک ہے ۔ تاریخ مسخ کرنا اور نسل پرستی کو ہوا دینا آر ایس ایس اوربی جے پی حکومت کا خاص وطیرہ اور پہچان ہے۔نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت، بھارت سے زیادہ دنیا میں کوئی ریاست تضادات کا شکارنہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ تاریخ مسخ کرنا اور نسل پرستی کو ہوا دینا آر ایس ایس اوربی جے پی حکومت کا خاص وطیرہ اور پہچان ہے ۔آر ایس ایس اور مودی حکومت ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لئے نفرت و تقسیم کے نئے بیج بو تی ہے۔ہندتواسوچ اور نفرت و تشدد پھیلانے والوں کا یہ طرزعمل شرمناک ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ توقع ہے کہ بھارت میں رہنے والے معتدل افراد مزید تقسیم کے اس سیاسی ہتھکنڈے کو مسترد کریں گے ۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 14 اگست کو تقسیم کے ڈروانے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Comments are closed.