کلبھوشن یادیو کیس ،پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کادعوی ٰمسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارت وکیل کے معاملہ پر اعتراضات اٹھا کر قانونی کارروائی سے فرار چاہتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کاکلبھوشن یادیو کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق اعلامیہ بے بنیاد ہے ۔ بھارئی ہائی کمیشن کو تیسری بار کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے کی پیشکش موجود ہے۔

 ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر عمل کیا اور بھارتی ہائی کمیشن کو گرفتار جاسوس کلبھوشن سے ملنے کی اجازت دی گئی ۔فیصلے کی روشنی میں ہی بھارتی ہائی کمیشن کو اپنے جاسوس کے لیے وکیل مقرر کرنے کا کہا گیا ۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ کلبھوشن کووکیل دینے کا مقصد قانونی کارروائی کو آگے بڑھانا تھا لیکن سفارتی روابط میں بھارتی ہائی کمیشن نے وکیل مقرر کرنے سے انکار کیا ۔بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کو جاسوس کلبھوشن کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

 ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستان نے بھارت کو آگاہ کیا کہ ماضی میں شہری محمد اسماعیل کے لیے بھارتی ہائی کمیشن نے مسٹر نون کو وکیل مقرر کیا تھا۔ بھارئی ہائی کمیشن کو تیسری بار کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے کی پیشکش موجود ہے ، بھارت تاخیری ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز کرے ۔

Comments are closed.