آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسرسیکٹرپرشہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہوگیا۔ پاک فوج نےموثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا جس کے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔
واقعے پرپاکستان نے سینئیربھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجا ج کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیاہے کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پربھاری ہتھیاروں سے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔رواں برس بھارت 2659 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس سے 20 معصوم شہری شہید جبکہ 202 شہری زخمی ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیاکہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔
Comments are closed.