بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے۔ دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارت کار کودفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان ان حرکتوں سے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے ہٹا نہیں سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیاہے کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ سے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ تازہ ترین واقعے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نہتے شہری زخمی ہوئے ہیں،بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارت رواں برس اب تک 2970 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جس سے 27 افراد شہید جبکہ 249 زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیاکہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائےاور قوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنےکی اجازت دے ۔
Comments are closed.